نئی دہلی،15؍دسمبر۔صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے 16دسمبر 2014کو
سلطنت بحرین کے قومی دن کے موقع پر وہاں کے بادشاہ اور عوام کو مبارکباد دی
ہے۔ بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کے نام ارسال کردہ مبارکباد کے
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت ہند اور یہاں کے عوام اور خود
اپنی طرف سے آپ کو اور وہاں کے دوست لوگوں کو بحرین کے قومی دن کے
موقع پر
پُرجوش مبارکباد دینے میں مجھے بے انتہا خوشی ہو رہی ہے۔ ہندوستان بحرین
کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ آپ کی طرف سے اس سال
فروری میں ہوئے ہندوستان کے سرکاری دورے سے اس دوطرفہ شراکت داری نے نئی
بلندیاں طے کی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے دو ملکوں کے درمیان دو طرفہ
تعاون سے آنے والے سالوں میں ہمارے تعلقات مزید مضبوط اور وسیع ہوتے رہیں
گے۔